حیدرآباد (پریس نوٹ) کیرالہ میونسپل کارپوریشنز کے انڈین یونین مسلم لیگ کے مندوبین، میونسپل کارپوریشن کے 17 چیئرمینز شہر میں GHMC کے ذریعے نافذ کیے گئے شہری اقدامات کا مطالعہ کرنے کے لیے حیدرآباد شہر میں ہیں۔ مہمانان مندوبین میں میونسپل چیرمین والانوک عبد الرزاق این سی، کیرالہ ملاپورم میونسپل چیرمین مسٹر مجیب قادری، پیوولی میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین مسٹر شفیق وی، چیئرپرسن رامنرتکارا مسز بشریٰ رفیق، چیئرمین کلپٹہ میونسپل کارپوریشن- مجیب رحمان، چیئرپرسن کونڈوٹی- فاطمہ سحربی سی ٹی، چیئرپرسن منجیری میونسپلٹی وی ایم زبیدہ، چیرمین تنور پی پی شمس الدین، چیئرپرسن ترور – مسز نسیمہ، ویلانچیری میونسپلٹی کے چیئرمین اشرف امبالاتھنگل شامل ہیں۔ انہوں نے میئر جی ایچ ایم سی گدوال وجے لکشمی جی سے ملاقات کی۔ اس دوران دورہ کررہے مندوبین نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں اٹھائے گئے اسٹریٹجک ترقیاتی پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر IUML تلنگانہ ایڈوکیٹ محمد شکیل نے مندوبین کے وفد کی دورہ کے دوران رہنمائی کی جبکہ وفد نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔


