حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ اقلیتی کارپوریشن کے نئے چیرمین عبیداللہ کوتوال اور اردو اکیڈیمی کے نئے چیرمین طاہر بن حمدان نے آج وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما دیپک جان بھی موجود تھے۔
واضح ہے کہ ریونت ریڈی حکومت نے گذشتہ روز کانگریس کے سینئر رہنما طاہر بن حمدان کو اردو اکیڈیمی کا چیرمین اور پارٹی کے سینئر قائد عبید اللہ کوتوال کو تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کا صدرنشین نامزد کیا۔ اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے۔


