کانگریس کے سینئر رہنما عبید اللہ کوتوال نے صدرنشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس کے سینئر رہنما محمد عبید اللہ کوتوال کو تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی فائنانس کارپوریشن (TSMFC) کے چیئرمین کے طور پر مقرر کیے جانے کے بعد آج انہوں نے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ انہوں نے نامپلی حج ہاوز کی پانچویں منزل پر واقع TSMFC کے دفتر پہنچ کر چیئرمین چیمبر میں آج چارج سنبھال لیا۔

اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ عملہ کے ارکان بھی موجود تھے۔ عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد محمد عبید اللہ کوتوال نے کانگریس قائدین کا شکریہ ادا کیا اور تلنگانہ میں اقلیتی طبقہ کی فلاح و بہبود کےلئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں