حیدرآباد (دکن فائلز) سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج رات سے تراویح کا اہتمام کیا جائے گا اور کل پہلا روزہ ہوگا۔
سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں کل 11 مارچ بروز پیر کو یکم رمضان المبارک 1445 ہجری ہوگا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے علاوہ دیگر مساجد میں نماز تراویح کا آغاز آج عشاء کی نماز کے بعد ہوگا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ یو اے ای کی چاند دیکھنے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز پیر 11 مارچ 2024 کو متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا۔