اسرائیل نے ماہ رمضان میں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا۔ نمازیوں پر صیہونی فورسس کا تشدد (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) اسرائیل کی جانب سے ماہ رمضان میں مسلمانوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائدکردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی رات ماہ رمضان کی پہلی تراویح کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے سخت ناکہ بندی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ جانے والے راستوں کو بند کردیا تھا۔

اسرائیلی پابندی کے باوجود متعدد فلسطینی نماز تراویح کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔ قابض صیہونی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے ایک دروازے پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں