دہلی یونیورسٹی اور جامعہ کے طلبا کا متنازعہ قانون سی اے اے کے خلاف زبردست احتجاج، 55 طالب علموں کو پولیس نے حراست میں لے لیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآبادف (دکن فائلز) ملک کی دیگر یونیورسٹیز کی طرح دہلی یونیورسٹی میں بھی متنازعہ قانون سی اے اے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کے بعد دہلی پولیس نے 55 طلبا کو حراست میں لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹوڈنٹ اسوسی ایشن کے صدر مانیک گپتا نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے احتجاج شروع ہونے سے قبل ہی طلبا کو حراست میں لے لیا اور ان کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا گیا۔

وہیں ڈپٹی کمشنر ایم کے مینا نے کہا کہ 50 طلبا کو حراست میں لیا گیا تاہم انہیں جلدی ہی رہا کردیا جائے گا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سی اے اے کے نفاذ کے ساتھ ہی جامیہ ملیہ اسلامیہ میں بھی احتجاج پھوٹ پڑا۔ طلبا نے کیمپس میں بڑے پیمانہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اس دوران طلبا نے دہلی پولیس پر غیرضروری کاروائی کا الزام بھی عائد کیا۔

طلبا برادری، حکومت سے فوری طور پر متنازعہ قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں