وہ بہت بوڑھا اور صدر بننے کیلیے نااہل ہے؛81 سالہ جوبائیڈن کا 77 سالہ ٹرمپ پر طنز

(ایجنسیز) امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ زبان دراز شخص بہت بوڑھا ہے اور ذہنی طور پر امریکا کا صدر بننے کی بالکل بھی اہلیت نہیں رکھتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں جاری صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران دونوں سابق صدور اس بار بھی آمنے سامنے ہیں اور ایک دوسرے پر طنز کے تیر برسا رہے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 77 سال کا ہونے پر طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک امیدوار ذہنی طور پر صدر بننے کے لیے نااہل ہے۔ اس موقع پر جوبائیڈن نے کہا کہ دوسرا عمر رسیدہ امیدوار میں ہوں لیکن میں مکمل طور پر فٹ اور صدارت کے منصب کو سنبھالنے کے لیے اپنے طویل تجربے اور مشاہدے کے باعث سب سے موزوں امیدوار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں