(ایجنسیز) روسی دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی رات ماسکو کے مضافاتی علاقے میں ایک کنسرٹ ہال میں مسلح افراد کے ایک گروپ نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
روس کےدارالحکومت ماسکومیں کنسرٹ ہال میں فائرنگ اور بموں کے حملے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ماسکو میں 4 حملہ آوروں نے ہال میں داخل ہوکرفائرنگ اور دھماکے کیے۔ دھماکوں سےکنسرٹ ہال میں آگ لگ گئی اور ہال کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں لوگ دب گئے۔
روسی میڈیا کے مطابق ماسکو کے شمال میں واقع کراکس سڑی ہال میں کئی ہزار افراد کی گنجائش ہے۔ حملہ آور نے آگ لگانے والے بم استعمال کیے جس کے نتیجے میں آگ تیزی سے پھیل گئی۔ حملہ آوروں نے کیموفلاج وردیاں پہنی ہوئی تھیں۔ حملے کے وقت ایک کنسرٹ شروع ہونے والا تھا اور چھ ہزار افراد موقع پر موجود تھے۔ روسی وزارت خارجہ نے اسے دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے تاہم فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کے پیچھے کون ہے۔


