(ایجنسیز) روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب کنسرٹ ہال پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 115 ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے میں 145 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ وہیں امریکی میڈیا کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔
دوسری جانب ماسکو حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے یوکرینی صدارتی ایڈوائزر نے کہا ہے کہ ماسکو کنسرٹ ہال پر حملے سے یوکرین کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق 4 دہشت گردوں نے رات 8 بجے کے قریب کراکس سٹی ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور ہال میں موجود لوگوں پر بم پھینکے جس سے عمارت کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
تازہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں چاروں مسلح افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے ہال میں فائرنگ کی۔ 4 حملہ آور سمیت 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ نے سوشل میڈیا پر منسلک چینلز پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


