ماسکو کنسرٹ ہال حملہ، 100 افراد کی جان بچانے والے 15 سالہ مسلم طالبعلم کی ویڈیو وائرل

(ایجنسیز) روس کے دارالحکومت کے کنسرٹ ہال میں حملے کے دوران 100 سے زائد افراد کو باحفاظت نکالنے والے 15 سالہ اسلام خلیلوف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز 4 حملہ آوروں نے روس کے ایک کنسرٹ ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 143 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تاہم اب اس حادثے کے وقت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہےجس وقت حملہ آور لوگوں کو گولیوں سے بھون رہے تھے تو کراکس ہال میں لانڈری میں جز وقتی نوکری کرنے والے 15 سالہ طالب علم اسلام خلیلوف نے 100 سے زائد افراد کو حملہ آوروں سے بچایا۔ 15 سالہ نوجوان کو کراکس ہال میں موجود افراد کو باحفاظت نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام خلیلوف کراکس ہال لانڈری میں پارٹ ٹائم جاب کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 15 سالہ نوجوان حملے کے وقت کنسرٹ میں موجود لوگوں کو باحفاظت ہال سے ایمرجنسی ایکزیٹ کے ذریعے باہر نکالنے کا راستہ دکھا رہا ہے۔

اسلام خلیلوف کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت اس کے ذہن میں صرف وہ تکینک تھی جو اس نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کے لیے لی گئی تربیت کے دوران سیکھی تھی اور وہ چاہتا تھا کہ زیادہ سے زیادہ افراد کی مدد کرسکے تاکہ وہ باحفاظت اس جگہ سے نکل سکیں۔ اسلام خلیلوف حملے کے وقت کراکس ہال کے ایک کمرے میں کام کر رہا تھا کہ اچانک اس نے خوفزدہ افراد کی چیخ و پکار سنی، کمرے سے باہر آکر دیکھا تو لوگوں کی بڑی تعداد سیڑھیوں اور ایسکلیٹرز کی طرف بڑھ رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں