(ایجنسیز) امریکی شہر بالٹی مور میں دریائے پاٹاپسکو پر بنے ایک پُل سے کنٹینر سے لدا بحری جہاز ٹکرا گیا، پُل گرنے سے درجنوں گاڑیاں سمندر میں جا گریں اور 20 مسافر ڈوب گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے پاٹاپسکو پر پُل کی لمبائی 3 کلومیٹر (1.6 میل) ہے اور یہ 695 ہائی وے کے بڑے مدار کا حصہ ہے جو بالٹی مور کو گھیرے ہوئے ہے۔
بالٹی مور سٹی فائر ڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ سمندر میں متعدد گاڑیاں گرگئی ہیں اور کم از کم 20 افراد سمندر میں ڈوب گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ حادثے سے متعلق فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ایک بڑا اور وزنی بحری جہاز فرانسس اسکاٹ کی برج کے کالم سے ٹکرا گیا جس کے باعث پُل ٹوٹ کر پانی میں ڈوب گیا۔
BREAKING: Ship collides with Francis Scott Key Bridge in Baltimore, causing it to collapse pic.twitter.com/OcOrSjOCRn
— BNO News (@BNONews) March 26, 2024
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد گاڑیاں پُل کے ٹوٹنے سے سمندر میں گر گئیں۔ میری لینڈ کے گورنر نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔


