امریکہ میں عید کی تقریب کے دوران فائرنگ، 3 زخمی، 5 مشتبہ افراد گرفتار

(ایجنسیز) امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں عید کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ وہیں پولیس کی جانب سے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کی بھی اطلاع ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں 3 مرد، ایک خاتون اور ایک 15 سالہ لڑکا ہے جبکہ ان سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے فائرنگ میں زحمی افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا۔

فلاڈیلفیا کے پولیس کمشنر کیون بیتھل کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کلارا محمد اسکوائر پر دوپہر تقریباً 2 بج کر 26 پیش آیا جہاں لگ بھگ 1 ہزار لوگ جمع تھے۔ پارک میں موجود 2 گروپوں نے فائرنگ شروع کی جس میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک خاتون کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ہونے والے اجتماع میں بچے کھیل میں مصروف تھے اور ان کے والدین دوستوں کے ساتھ گپ شپ کر رہے تھے کہ گولیوں کی آواز سنائی دی جس سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس اور افراتفری پھیل گئی۔

فائرنگ کے واقعے سے آس پاس کی مسلم برادری میں خوف و ہراس پھیل گیا جن کے ارکان نے سی این این کو بتایا کہ وہ مایوس ہیں کہ ان کے مذہب کے مقدس ترین دنوں میں سے ایک دن کا اختتام تشدد پر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں