حماس کی حراست میں موجود 133 یرغمالیوں میں سے صرف 40 ابھی تک زندہ ہیں: رپورٹ

(ایجنسیز) اسرائیلی جنرل سکیورٹی سروس’شین بیت‘ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی یا کسی اور جگہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 133 افراد میں سے صرف 40 ابھی تک زندہ ہیں۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار “ڈیلی میل” نے اتوار شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا کہ’شین شن بیت‘ کے اندازے کے مطابق گذشتہ 7 اکتوبر کو “طوفان الاقصیٰ ” کے حملوں کے بعد جمع کی گئی انٹیلی جنس معلومات سےپتا چلتا ہے کہ حماس کی حراست میں موجود 133 اسرائیلیوں میں سے صرف چالیس زندہ ہیں باقی اسرائیلی بمباری میں مارے جا چکے ہیں۔

اخبار نے ایک اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ”انٹیلی جنس معلومات تک رسائی 7 اکتوبر سے پہلے کے مقابلے میں بہت آسان ہو گئی ہے۔ سات اکتوبرکے واقعے سے قبل اسرائیلی خفیہ اداروں کی غزہ تک ہماری محدود تھی اور ان کے پاس بہت زیادہ وسائل فراہم کرنے کی صلاحیتیں نہیں تھیں۔ اس وقت حماس ہر چیز کو انتہائی خفیہ رکھنے کی کوشش کر رہی تھی۔ انٹیلی جنس اندازوں سے پتا چلتا ہے کہ حماس کبھی بھی تمام یرغمالیوں کو رہا اورلاشوں کو واپس نہیں کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں