امریکہ کے ایریزونا میں 4 مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اُتار دیا گیا، ویڈیو وائرل

(ایجنسیز) امریکی ریاست ایریزونا میں 4 مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اُتار دیا گیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ امریکی مسلم کمیونٹی کی جانب سے اسکارف زبردستی اتار نے کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ کی جانب سے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی تھی۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین کےخلاف آپریشن کرتے ہوئے 70 طلبہ کوگرفتار کرلیا۔ تاہم گرفتار خواتین میں سے 4 مسلم خواتین کے اسکارف اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں مسلح افراد کو خواتین کے اسکارف اتارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مسلم رہنماؤں نے دیے گئے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا پولیس ڈیپارٹمنٹ اس واقعے میں ملوث ہے۔ طلباء ایریزونا اسٹیٹ یونی ورسٹی میں فلسطین سے اظہارِ یک جہتی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ ایریزونا میں پولیس نے فلسطین سے اظہارِ یک جہتی کرنے والے مظاہرین کے خلاف آپریشن ، 70 طلباء گرفتار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں