رکن کونسل کویتا کی ضمانت کی عرضی ایک بار پھر مسترد

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی شراب اسکام میں رکن کونسل کویتا کو ضمانت دینے سے روس ایونیو عدالت نے انکارکردیا ہے۔ کویتا کی جانب سے داخل کی گئی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے جج کاویری باویجا نے اپنا فیصلہ سنادیا۔ ای ڈی اور سی بی آئی کے کیس میں داخل کی گئی دونوں درخواستوں کو مسترد کردیا ہے۔ کویتا اس وقت عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں ہیں۔ اُن کے وکیل نے کویتا کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت دینے کی خواہش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں