حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد سے روانہ ہوئے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ تلنگانہ سے 283 عازمین کا پہلا قافلہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 9 مئی کی صبح روانہ ہوا تھا تاہم حیدرآبادی عازمین کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ اس موقع پر پرنس محمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر ڈاکٹر سہیل عاجز خان اور قونصل جنرل محمد شاہد عالم نے عازمین حج کا استقبال کیا۔


