فحش اداکارہ کو رقم کا مقدمہ: ٹرمپ تمام 34 الزامات میں مجرم قرار، تاریخ میں کسی سابق امریکی صدر کو کرمنل کیس میں پہلی بار سزا

(ایجنسیز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش اداکارہ کو خاموش رہنے کیلئے رقم دینے کے کیس میں تمام 34الزامات میں مجرم قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تاریخ میں کسی سابق ا مریکی صدر کو کرمنل کیس میں پہلی بار سزاہوئی ہے ۔ انہیں جولائی میں سزا سنائی جائے گی اور جج انہیں کیا سزا دیں گے ابھی تک معلوم نہیں ۔ ان کا جیل جانا بھی مشکل ہے کیونکہ وہ پہلی بار کسی غیر تشدد جرم کے مرتکب ہوئے ہیں اور مجرمانہ ریکارڈ نہ رکھنے والے کسی بھی شخص کو نیویارک کے قانون کے مطابق جیل بھیجنا بہت ہی غیر معمولی بات ہوتی ہے ، انہیں جرمانے اور آزمائشی بنیادوں پر سزائیں دی جاتی ہیں۔

77سالہ ٹرمپ پر پورن اسٹاراسٹورمی ڈینیلز کو ایک لاکھ 30ہزار ڈالر ادائیگی کیلئے کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کے الزامات درست ثابت ہوئے ، صدارتی امیدوار ہونے کی اہلیت متاثر نہیں ہوگی ۔ فیصلہ سنائے جاتے وقت ٹرمپ خاموش بیٹھے رہے ،تاہم عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ متنازع اور کرپٹ جج کی طرف سے دھاندلی والی سماعت ہے ،اصل فیصلہ 5نومبر کو عوام کرینگے، میں بہت معصوم آدمی ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں