حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے حمایت نگر لبرٹی سگنل پر ایک سانپ کی وجہ سے تقریباً ایک گھنٹہ تک ٹریفک جام رہا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سانپ سگنل لائٹس کے کھمبے پر چڑھ گیا۔ اس دوران لوگوں کی ہجوم جمع ہونے سے ٹرافک میں خلل پڑا اور ایک گھنٹے تک سڑک جام رہی۔
دراصل حمایت نگر لبرٹی چوراہے پر نیم کے درخت سے ایک سانپ سنگل ٹائٹس کے کھمبے پر چڑھ گیا، جس کی وجہ سے سڑک پر جارہے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ اس دوران ٹریفک جام ہوگیا۔ بعد ازاں سانپ گھمبے سے نیچے اتر آیا اور قریب میں واع ایک کامپلکس کے سیلر میں چلا گیا، جس کے بعد لوگوں نے اور ٹریفک پولیس نے سکون کی سانس لی۔
ٹریفک پولیس کو ٹریفک بحال کرنے میں کافی مشقت کرنی پڑی۔


