پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کامیڈین اولیا رحمٰن نے مانگی معافی، عدالت نے ملعون کو 7 ماہ کی سزا سنادی

حیدرآباد (دکن فائلز) دنیا کے سب سے بڑے مسلم ملک انڈونیشیا میں گذشتہ دسمبر کو ایک اسٹینڈ اپ کامیڈی شو منعقد ہوا تھا جس میں ملعون کامیڈین اولیا رحمان نے لفظ محمد کا مذاق اڑایا تھا (نعوذ باللہ)۔ سماترا جزیرہ میں ہوئے اس پروگرام میں ملعون نے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انڈونیشیا کی عدالت نے ملعون کامیڈین کو توہین رسالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 7 ماہ جیل کی سزا سنادی۔ لیمپنگ پرازکیوٹر دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ ملعون کامیڈین اولیا رحمٰن نے سماترا جزیرہ پر دسمبر ماہ میں ایک اسٹینڈ اَپ کامیڈی شو میں حصہ لیا تھا۔ ایک کیفے میں منعقد اس پروگرام کے دوران اولیا رحمٰن نے محمد لفظ کا مذاق بنایا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد نام کا استعمال کرتے ہوئے کامیڈی کرنے کے نام پر نفرت پھیلانے کا الزام اولیا رحمٰن پر عائد کیا گیا۔ اس پروگرام کے بعد اولیا کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوا اور گرفتار کر اسے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ ملعون کامیڈین کی جانب سے معافی مانگنے کی وجہ سے اسے 7 ماہ قید کی سزا سنائی گئی اور اگر وہ ایسا نہ کرتا تو وہ 8 ماہ کی سزا کا حقدار ہوتا۔

قابل ذکر ہے کہ انڈونیشیا میں توہین رسالت کے الزام میں پہلی بار کسی اسٹینڈ اَپ کامیڈین کو سزا سنائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں