حیدرآباد: پرانی حویلی میں جوتے کے گودام میں بھیانک آتشزدگی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے پرانے شہر میں پرانی حویلی علاقہ میں واقع ایک جوتے چپل کے کارخانہ اور گودام میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں فٹ ویئر گودام پوری طرح جلکر خاکستر ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا جس میں لاکھوں روپئے کے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

https://x.com/HassanSiddiqei/status/1800849734221136112

آتشزدگی کے فوری بعد پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ جوتے چپل کا گودام ہونے کی وجہ سے چند منٹوں میں آگ پورے گودام میں پھیل گئی اور کچھ دیر میں ہی پورا گودام جلکر خاکستر ہوگیا۔ آتشزدگی کے واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف کا ماحول دیکھا گیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں