(ایجنسیز) اسرائیلی فوج کی عید قرباں پر بھی غزہ میں جارحیت جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے نصیرات کیمپ میں اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے کم از کم 17 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی وسطی غزہ میں بھی رات بھر شدید بم باری جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کی رہائش گاہ کے باہر حکومت مخالف مظاہرے کرنے پر 8 اسرائیلیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ عید سے ایک روز قبل فلسطینی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ “اسرائیلی” قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں حملے کرکے 24 گھنٹوں کے دوران 41 فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا جبکہ ان حملوں میں 102 زخمی ہوگئے۔ وزارت نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک جاری مسلسل اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 37,337 شہید اور 85,299 زخمی ہوئے ہیں۔