کسانوں کے قرضوں کی معافی اسکیم ریونت ریڈی کا ایک انقلابی قدم: ڈاکٹر شجاعت علی

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے کسان کانگریس حکومت سے کافی خوش ہیں۔ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی جانب سے کسانوں کے قرض معاف کئے جانے پر کسانوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ریونت ریڈی نے کل کسانوں کے لئے قرض معافی اسکیم کا آغاز کیا جس سے تقریباً 11 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا، جس کےلئے 31 ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت مرحلہ واری طور پر دو لاکھ روپئے تک کے قرض معاف کئے جائیں گے۔ یہ بات کانگریس کے سینئر رہنما و سرکاری ترجمان ڈاکٹر شجاعت علی نے بتائی۔
معروف صحافی شجاعت علی نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کل ہی 6 ہزار روپئے کسانوں کے کھاتوں میں آن لائین منتقل کئے۔ اس اسکیم کے تحت پہلے مرحلہ میں ایک لاکھ روپئے تک کا قرض معاف کیا جائے گا جبکہ کسانوں کے دیڑھ لاکھ روپئے تک کا قرض اس مہینہ کے آخر تک معاف کردیئے جائیں گے اور دو لاکھ روپئے کا قرض کو اگلے ماہ کے آخر تک معاف کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی جانب سے قرض معاف کرنے سے متعلق وعدوں کی تکمیل کےلئے کسان قرض معافی اسکیم پر عمل کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شجاعت علی نے اس بات کا یقین ظاہر کیا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی زیرقیادت حکومت کا اس سال کے بجٹ سے ریاست کے ہر طبقہ کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتیوں کی فلاح و بہبود کےلئے کانگریس حکومت کی جانب سے قابل تحسین کام کئے جائیں گے۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ ریونت ریڈی حکومت کا پہلا مکمل بجٹ ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں