معروف کمپنی ٹریگین ٹیک کا حیدرآباد میں اے آئی سنٹر قائم کرنے کا اعلان، ایک ہزار نوجوانوں کو ملے گا روزگار

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی جو امریکہ کے دورے پر ہیں نے آئی ٹی سرویسس منیجمنٹ کےلئے مشہور ٹریگن کمپنی کے ذمہ داروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کمپنی نے حیدرآباد میں ڈیٹا اینالیٹکس اور مصنوعی ذہانت سے معلق پراجکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ حیدرآباد میں AI انوویشن اور ڈیلیوری سنٹر قائم کرنے کے لیے تلنگانہ حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

ٹریگین ٹیکنالوجیز کی جانب سے ریاست میں کم از کم ایک ہزار نوجوانوں کو ملازمتیں اور تربیت فراہم کی جائے گی۔ کمپنی کے آغاز سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور اگلے تین سالوں کے لیے اس مرکز میں تربیت دی جائے گی جس کا آغاز جلد ہی حیدرآباد میں ہونے والا ہے۔

فی الحال کمپنی کی کل آمدنی 160 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے، اس وقت حیدرآباد میں تقریباً اس کمپنی کے ایک سو ملازمین ہیں جبکہ عالمی سطح پر دو ہزار پانچ سو ملازمین ہیں، جن میں سے ایک ہزار کا تعلق ہندوستان سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں