افغان ملازمین پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کریں، طالبان کا حکم

(ایجنسیز) افغانستان کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے پانچ وقت کی نماز باجماعت پڑھنا لازمی قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے نیا فرمان جاری کردیا جس میں سرکاری ملازمین کو پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ تمام سرکاری ملازمین پانچ وقت کی نماز مسجد میں جاکر باجماعت ادا کریں اور بغیر کسی عذر کے باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے کو سزا دی جائے گی۔ افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے متعلقہ وزارت کو فقہ حنفی کے مطابق سزاؤں کے نفاذ کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں