کل ختم نبوت تحریری مسابقہ کا فائنل راؤنڈ اور جلسہ تقسیم انعامات: مولانا شاہ جمال الرحمن، مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی، مفتی غیاث الدین رحمانی، مولانا محمد عبدالقوی اور مولانا خواجہ نذیر الدین سبیلی کے خصوصی خطابات، عاشقانِ ختمِ نبوت سے شرکت کی اپیل

حیدرآباد (دکن فائلز) مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب مؤرخہ 22 نومبر 2006 بروز اتوار صبح 10 بجے تک دو پہر ایک بجے مہاراجہ فنکشن ہال سعید آباد میں ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کے زیر اہتمام بین ریاستی ختم نبوت تحریری مسابقہ کا فائنل راؤنڈ منعقد ہوگا۔

اس میں ریاست تلنگانہ آندھرا اور کرناٹک کے 15 اضلاع اور گریٹر حیدراباد کے 9 اسمبلی حلقوں سے وہی شرکاء مسابقہ حصہ لیں گے جنہوں نے مسابقہ کے پہلے راؤنڈ میں ٹاپ 3 اور اس کے مساوی نمبرات حاصل کیے ہیں فائنل راؤنڈ میں شریک ہونے والے ایسے شرکاء مسابقہ کی تعداد 194 ہے ان میں 173 خواتین و طالبات اور 21 مرد حضرات و طلبہ ہیں، اس کے علاوہ 52 عصری تعلیم یافتہ اور اسکول و کالج کے طلبہ و طالبات نے فائنل راؤنڈ میں رسائی حاصل کی ہے۔

دو پہر ایک بجے امتحان ختم ہونے کے بعد شام 4 بجے تا مغرب اسی فنکشن ہال میں جلسہ تقسیم انعامات منعقد ہوگا، جلسہ میں فائنل راؤنڈ کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا اور ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ٹرسٹیز کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت صدارت کریں گے۔ مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی، مولانا محمد عبدالقوی اور مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی مہمانانِ خصوصی ہوں گے۔ برادران اسلام اور دخترانِ ملت سے انعامی جلسہ میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں