حیدرآباد ہوشیار! شراب سے بنی آئسکریم بچوں میں فروخت کی جارہی تھی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے حیدرآباد میں ایک انتہائی تشویشناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ شراب سے آئسکریم بناکر بچوں کو فروخت کی جارہی تھی۔ محکمہ ایکسائز کے عہدیداروں نے جمعہ 6 ستمبر کو جوبلی ہلز میں بچوں کو وہسکی سے بنی آئسکریم فروخت کرنے کے الزام میں ایک آئسکریم پارلر پر چھاپہ مارا۔ حکام نے کارروائی کے دوران 11.5 کیلو آئسکریم کو قبضہ میں لے لیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1831931340180361401

حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں واقع آئسکریم پارلر اریکو کیفے پر چھاپے کے بعد، پولیس نے وہسکی کے 100 پائپرس سے بنی آئسکریم کو ضبط کرلیا۔ پارلر میں مبینہ طور پر ہر کیلو آئس کریم میں 60 ملی لیٹر وہسکی ملا کر مہنگے داموں میں فروخت کی جارہی تھی۔

ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے مطابق، دکان نے مزید صارفین کو راغب کرنے کے لیے فیس بک پر الکہل والی مصنوعات کی تشہیر بھی کی۔ ایکسائز اہلکار نے بتایا کہ آئسکریم پارلر کے تحت ایکسائز ایکٹ کے سیکشن 34 اے کی خلاف ورزی پر معاملہ درج کیا گیا۔ پارلر کے مالکین دیاکر ریڈی اور شوبھن پر وہسکی سے آئسکریم بناکر بچوں میں فروخت کرنے کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں