حیدرآباد: تاریخی دیوان دیوڑھی کی کمان کا حصہ منہدم، ایک شخص زخمی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں وقفہ وقفہ سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز ہوئی شید بارش کی وجہ سے شہر کی مشہور دیوان دیوڑھی کمان کو کچھ نقصان پہنچا اور کمان کے ایک محراب کا کچھ حصہ منہدم ہوکر سڑک پر گرپڑا۔ اس حادثہ میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ بارش کے دوران دیوان دیوڑھی کمان کی چھت سے بڑی مقدار میں پانی ٹپکتا ہے۔ حکام کی جانب سے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1832128828657037701

واضح رہے کہ تاریخی دیوان دیوڑھی میں سالار جنگ خاندان کے افراد رہا کرتے تھے۔ سالار جنگ خاندان کے پانچ شخصیات ریاست حیدرآباد کے وزیر اعظم کے باوقار عہدہ پر فائز تھے۔ سالارجنگ خاندان کو بادشاہ کا بیحد قریبی مانا جاتا تھا۔

1949 میں آخری سالار جنگ کے انتقال کے بعد دیوان دیوڑھی خاندان کے افراد میں تقسیم ہوگئی اور آہستہ آہستہ یہ ایک بازار میں تبدیل ہوگئی۔ تازہ طور پر یہ علاقہ انتہائی گنجان اور مصروف ترین مارکٹ میں تبدیل ہوچکا ہے۔ اب دیوڑھی مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے اور صرف دو کمانیں باقی رہ گئی ہیں، جو انتہائی خستہ حال ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں