اسرائیل پر ہائپرسونک میزائل داغنے کی ویڈیو حوثیوں نے جاری کردی، صیہونیوں کے ہوش اڑ گئے (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) یمن کے حوثی گروپ نے گزشتہ روز اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل داغنے کی ویڈیو جاری کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی فوج کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ہائپر سونک میزائل اور اسے داغے جانے کے مناظر شامل ہیں، ویڈیو میں میزائل کا نام اور اس کی خصوصیات بھی بتائی گئی ہیں۔

https://x.com/i/status/1835297999808856560

ویڈیو میں دی گئی معلومات کے مطابق حوثی گروپ کی جانب سے داغے جانے والے ہائپرسونک میزائل کا نام ’فلسطین 2‘ ہے جو ماک 16 (تقریباً 19 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار حاصل کرسکتا ہے۔ میزائل 2150 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے اور اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کی باعث اسرائیلی آئرن ڈوم سمیت جدید فضائی دفاعی نظاموں سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

https://x.com/i/status/1835297999808856560

یمن سے آنے والے میزائل کو روکنے کے لیے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام فعال کیاگیا تھا جس نے یمنی میزائل کو گرانے کے لیے بہت سے راکٹس داغے مگر وہ میزائل کو گرانے میں ناکام رہے۔ میزائل اسرائیل کی حدود میں داخل ہوتے ہی اسرائیلی دفاعی نظام کے تحت سائرنز بجنا شروع ہوئے اور حملے کے خوف سے ایک ہی وقت میں لاکھوں اسرائیلی ملک کے مختلف حصوں میں قائم کی گئی محفوظ پناہ گاہوں کی طرف دوڑے جس کے باعث 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں