میلاد جلوس کے دوران غیرشرعی حرکتوں سے پرہیز کریں، پیغمبر اسلامﷺ کے یوم ولادت پر انسانیت اور اخلاقیات کا نمونہ پیش کریں، مولانا علی قادری کی مسلم نوجوانوں سے دردمندانہ اپیل، حیدرآباد میں 19 ستمبر کو نکالا جائے گا میلاد جلوس (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں ہر سال کی طرح اس سال بھی میلاد جلوس 19 ستمبر کو بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ نکالا جائے گا جس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اس مناسبت سے غازی اہل سنت مولانا علی قادری نے مسلم نوجوانوں پر زور دیا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کے یوم ولادت پر انسانیت اور اخلاقیات کا نمونہ پیش کریں۔ انہوں نے مسلم نوجوانوں سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ جلوس میں کوئی غیرشرعی حرکت نہ کریں۔

مولانا علی قادری نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ میلاد جلوس کے موقع پر کوئی ایسا غیرشرعی عمل نہ کرے جس سے اسلام کی شبہہ متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے گاڑیوں پر اسٹنٹ کرنے، چہروں پر اررش لگانے، چہروں پر کلر کرنے، رقص کرنے و دیگر غیرشرعی حرکتوں سے پرہیز کریں۔ انہوں نے میلاد النبی کا جشن انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اس موقع پر امن کا پیغام دیں اور کسی بھی شور شرابے اور اودھم بازی سے پرہیز کریں، نظریں جھکی رہیں اور زبان پر پیغمبر اسلامﷺ کے لیے درود شریف جاری رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں