تروپتی مندر کے لڈو میں بیف کا تیل! چندرابابو نائیڈو کے الزامات کے بعد مرکزی وزیر نے رپورٹ طلب کرلی

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی وزیر خوراک پرہلاد جوشی اور وزیر صحت جے پی نڈا نے تروپتی مندر میں لڈو کی تیاری میں جانوروں کی چربی کے استعمال سے متعلق الزامات پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

قبل ازیں آندھراپردیش کے چیف منسٹر نے الزام عائد کیا کہ گذشتہ جگن حکومت نے تروپتی مندر کے لڈو میں غیر معیاری اجزاء اور جانوروں کی چربی کے استعمال کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاب ٹسٹ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ تروپتی مندر کے لڈو میں بیف کا تیل، سور کی چربی اور مچھلی کا تیل استعمال کیا گیا۔

پرہلاد جوشی نے کہا کہ ’آندھرا کے وزیر اعلیٰ نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ سنگین تشویش کا باعث ہے۔ ایک تفصیلی انکوائری کی ضرورت ہے اور مجرم کو سزا ملنی چاہیے‘۔ وہیں مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے کہا کہ تروپتی کے لڈو میں جانوروں کی چربی کے بارے میں چندرا بابو نائیڈو سے تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ قصورواروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں