ملعون راجہ سنگھ کے گھر کے قریب مشتبہ حالت میں گھومنے کا الزام، دو مسلم نوجوانوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے منگل ہاٹ علاقہ میں پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جو مشتبہ حالت میں ملعون راجہ سنگھ کے گھر کے قریب گھوم رہے تھے۔ گوشہ محل میں واقع رکن اسمبلی کے مکان کے قریب دو نوجوانوں پر مشکوک نقل و حرکت کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے دونوں کی شناخت شیخ اسماعیل اور شیخ خواجہ کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کو منگل ہاٹ اسٹیشن لایا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ دونوں نوجوان کا تعلق بورابنڈہ سے ہے جبکہ ان کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ پولیس کی جانب سے کی گئی پوچھ گچھ میں اب تک کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق دونوں مسلم نوجوان راجہ سنگھ کے قریب سے گذر رہے ہیں تھے اور وہ مین روڈ کی طرف جارہے تھے کہ غیرضروری طور پر وہاں موجود راجہ سنگھ کے لوگوں نے غیرضروری طور پر دونوں نوجوانوں پر شک ظاہر کیا اور روک کر پولیس کو اس کی اطلاع دی، جبکہ نہ ہی ان کے پاس کوئی غیرقانونی چیز تھی اور نہ ہی انہوں نے کوئی غیرقانونی حرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں