حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ایک وفد نے آج حیدرآباد پولیس کمشنریٹ پہنچ کر ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف شکایت درج کرائی جس نے مبینہ طور پر پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں توہین کی ہے۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1842509552698470405
مجلسی وفد نے پولیس کمشنر سی وی آنند سے ملاقات کی جس کی قیادت بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کی اور اس میں ارکان اسمبلی جعفر حسین، احمد بلعلہ، کوثر محی الدین، محمد مبین اور ماجد حسین شامل تھے۔ وفد نے حیدرآباد کمشنر سے شکایت میں یتی نرسنگھانند کے خلاف دفعہ 196(1)(a)(b)(c)، 299، 351، 352، 353(1)(b)(c)، 353(2)، 353 (3) بی این ایس، اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66A، 66f، 67 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1842512274981855552
سی وی آنند سے گستاخ نرسنگھانند کے خلاف شکایت کرنے کے بعد اسدالدین اویسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نرسنگھانند نے پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف توہین آمیز اور نازیبا زبان استعمال کی ہے۔ اسے پہلے بھی نفرت انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے اور جسے اس شرط کے ساتھ کہ دوبارہ اس طرح کی زبان استعمال نہیں کی جائے گی ضمانت دی گئی تھی۔ لہذا، مجلس نے نرسنگھانند کی ضمانت منسوخ کرنے اور شرائط کی خلاف ورزی کرنے و تضحیک آمیز تبصرہ کرنے پر دوبارہ گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1842490828939464741
اطلاعات کے مطابق نامپلی پولیس نے یتی نرسنگھانند کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ واضح رہے کہ ملعون نرسنگھانند کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔