حیدرآباد: اب فٹ پاتھ پر قبضوں کو ہٹانے کےلئے حیڈرا کی مہم

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسٹ پروٹیکشن ایجنسی (حیڈرا) کی جانب سے اب شہر کی سڑکوں کے ف پاتھ پر قبضوں کو ختم کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔ 17 اکتوبر کو مشترکہ جائزہ میٹنگ میں کمشنر اے وی رنگناتھ نے فٹ پاتھس پر مستقل قبضوں کو ہٹانے کےلئے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

رنگناتھ نے کہا کہ تاجرین کو فٹ پاتھ سے قبضہ ہٹانے کی قبل ازیں نوٹس دی جائے گی۔ اس مہم کے تحت پاور ٹرانسفارمرز، ٹیلی کمیونیکیشن کنکشنس اور کوڑے کے ڈبوں کے ارد گرد رکاوٹوں کو ہٹانے کے اقدامات بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیڈرا کی جانب سے محکمہ ٹرافک کے ساتھ تعاون کیا جائے گا تاکہ شدید ٹریفک کے اوقات میں بھیڑ کو کم کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے باضابطہ طور پر حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس ایسٹس مانیٹرنگ اینڈ پروٹیکشن ایجنسی کو عوامی اثاثوں بشمول سڑکوں، نالوں، عوامی گلیوں، آبی ذخائر، کھلے مقامات اور عوامی پارکوں کی حفاظت کے لیے مکمل اختیارات دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں