نظام آباد (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز ایمپلائیز سرویس اسو سی ایشن TSMESA کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ھوا – اس اجلاس میں مختلف مسائل کی یکسوئی کے لیے نمائیندگی کر نے اور ٹی- میسا نظام آ باد ڈویژن کی باڈی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا- اس کے علاوھ متفیقہ طور فیصلہ کیا گیا کہ ہندوستان کے پھلے مرکزی وزیر تعلیم مو لانا ابولکلا م آ ذاد کی یوم پیدائش پر یوم تعلیم پروگرام منعقد کیا جاۓ-
اس اجلاس میں جناب خواجہ معین الدین ریاستی اعزازی صدر TSMESA اور ضلع نظا م آ باد کےٹی- ایس میسا صدر انور رفیقی سکریٹری جنرل محمد عارف الدین عھدیدارن ٹی میسا غوث محی الدین فاروق احمد سردار بیر یندر سنگھ محمد الیاس احمد معید فاروقی اسرار الزماں عرفان احمد، عظمت اللہ خان افروز خانگی اسکولس کے صدر اقبال اور MRPF نظام آ باد کے کارگزار صدر سید احمد بخاری نے شرکت کی-
اس اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ شھر نظام آ باد سے تعلق رکھنے والے اپمپلائز ٹیچرس طالب علموں کو بسٹ ٹیچرس ایوارڈز دیے جا ینگے- اس اجلاس میں سردار بیریندر سنگھ کو درجہ چھارم ایمپلائیز ضلع نظام آ با د کا جنرل سکریٹری منتخب ھونے پر TSMESA کی جانب سے تھنیت پیش کی گیی- بعدازاں مسٹر گینی گنگارام ٹی- این جی اوز کے ریاستی عھدیدار نے بھی سردار بیر یندر سنگھ کی گلپو شی کی-