حضرت سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی سجادہ نشین حضرت بندہ نوازؒ نم آنکھوں کے ساتھ سپردخاک

حیدرآباد (دکن فائلز۔ مبین احمد زخم، گلبرگہ) کرناٹک کے گلبرگہ کی مشہور و معروف شخصیت حضرت سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی سجادہ نشین درگاہ بندہ نوازؒ کا 6 نومبر کی شب بعمر 80 سال انتقال ہوگیا۔ تقدس ماب حضرت ڈاکٹر سید شاہ گیسو درازخسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین خواجہ بندہ نواز گیسو دراز گلبرگہ شریف و بانی خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کے انتقال پر گلبرگہ شہر میں غم کا ماحول چھاگیا۔

7 نومبر بروز جمعرات کو احاطہ درگاہ شریف حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کو بعد نماز مغرب نماز جنازہ ادا کی گئی، جانشین حضرت سید محمد علی الحسینی فرزند اکبر حضرت سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی نے والد بزرگوار کی نماز جنازہ پڑھائی۔ اس موقع پر لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مندان مریدین معتقدین کی کثیر تعداد موجود تھے۔ احاطہ درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں تدفین عمل میں آئی۔

رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی، رکن پارلیمنٹ گلبرگہ رادھا کشن، ریاستی وزیر پریانک کھر گے، ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل، ناصر حسین، رکن اسمبلی گلبرگہ شمال محترمہ کنیز فاطمہ، رکن اسمبلی جنوب الم پربھو پاٹل، کلبرگی ڈیولپمنٹ اتھارٹی چیئرمین مظہر عالم خان الحاج الیاس باغبان صدر جمیعت باغبان کرناٹک کے علاوہ جی ڈی ایس کانگرس بی جے پی و دیگر سیاسی قائدین کے علاوہ ضلع انتظامیہ مختلف تعلیمی اداروں کے ذمہ داران غیر سیاسی تنظیموں کے ذمہ داران نے دیوڑی پہنچ کر حضرت سید شاہ خسرو حسینی صاحب قبلہ کا آخری دیدار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں