حیدرآباد 13- نومبر ( راست ) محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجا پریشد اپر پرائمری اسکول کتّہ بستی منڈل جنگاؤں (ضلع جنگاؤں ) متوطن مچھلی بازار ہنمکنڈہ کواردوزبان وادب کے زمرہ “تعلیم وتدریس” میں ان کی گراں قدرخدمات کےاعتراف میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے 11- نومبر کو رویندرابھارتی میں منعقدہ باوقار تقریب میں تلنگانہ اردو اکیڈیمی نے ” کارنامہ حیات ایوارڈ “( پروفیسر حبیب الرحمٰن ایوارڈ ) براۓ سال 2022ء سے سرفراز کیاـ
تقریب کی صدارت وزیر اعلیٰ جناب ریونت ریڈی نے کی اس تقریب میں مختلف سربرآوردہ شخصیات سیاسی وسماجی قائدین اور محبان اردو کی کثیر تعداد نے شرکت کی محترمہ چاند بی بی جناب محمد عثمان علی صاحب مرحوم امام وخطیب ومتولی جامع مسجد مچھلی بازارہنمکنڈہ و عید گاہ لشکر بازار کی دختر ہیں محترمہ چاندبی بی کا پہلا تقرر دسمبر 2002ء میں بحیثیت سکنڈری گریڈ ٹیچر ‘ ضلع پریشد اسکول سلاخ پور ولیج پر عمل میں آیا تھا بعدازاں انہوں نے 2009ء سے منڈل پرجا پریشد پرائمری اسکول مسلم مائناریٹی کالونی جنگاؤں میں خدمات انجام دیں ـ بعدازاں ان کامئی 2013ء میں منڈل پرجا پریشد پرائمری اسکول کیرتی نگر کالونی گیز گنـڈہ منڈل ( ضلع ورنگل ) پر تبادلہ عمل میں آیا تھا-
محترمہ چاند بی بی نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مچھلی بازار ہنمکنڈہ سے اول تا دہم اردو میـڈیم میں تعلیم حاصل کی اسلامیہ جونیر وڈگری کالج سے انہوں نے انٹرمیڈیٹ اور ڈگری کے علاوہ گورنمنٹ ڈائٹ ہنمکنڈہ سے ٹی ٹی سی کامیاب کیا آنہیں 2012ءمیں آندھراپردیش (متحدہ ) اردو اکیڈیمی کی جانب سے اور 2024ء میں ضلعی سطح پر بھی کلکٹر کے ہاتھوں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔
انہیں حکومت کی جانب سے ایوارڈ عطاکئیے جانے پر ڈی ای او جنگاؤں جناب کے۔ رامو ‘ ایم ای او جناب بی۔ راجندر’ اے۔ایم او بی۔سرینواس’ اسکول کمپلیکس ہیڈ ماسٹر ٹی۔ سرنیواسولو’ ہیڈمسٹریس محترمہ نسرین سلطانہ ‘ معلمات محترمہ فردوس فاطمہ ‘ نسرین سلطانہ ‘ محترمہ میمونہ یاسمیںن کے علاوہ پی آر یو منڈل پریسیڈنٹ سرینواس ‘ منڈل جنرل سکریٹری محمد جلیل کے علاوہ جناب میر احمد علی ہاشمی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ پرائمری اسکول مچھلی بازار ورنگل منڈل ‘ جناب محمد حُسام الدین ریاض ( حیدرآباد) ودیگر اساتذہ اور اساتذہ کی مختلف انجمنوں کے قائدین نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا محترمہ چاند بی بی نے حکومت تلنگانہ اور صدرنشین اردواکیڈیمی جناب طاہر بن حمدان اور مبارکباددینے والے تمام اساتذہ اوریونین قائدین اور محبان اردوسے اظہار تشکر کیا