حیدرآباد (پریس نوٹ) معروف سماجی جہدکار، ادیبہ و شاعرہ محترمہ رفیعہ نوشین کو اردو اکیڈیمی تلنگانہ کی جانب سے 14 نومبر 2024 کو منعقدہ یوم قومی تعلیم و اقلیتی بہبود کے موقع پر باوقار تقریب میں سال 2023 کے لئے سری نواس لاہوٹی کارنامہ حیات ایوارڈ، زمرہ فروغ اردو میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا۔یہ ایوارڈ انہیں صدر اردو اکیڈیمی تلنگانہ طاہر بن حمدان نیز جناب عامر علی خان ایم ایل سی کے ہاتھوں شال و توصیف نامہ کے ساتھ عطا کیا گیا۔
رفیعہ نوشین شہر حیدرآباد کی معروف سماجی جہد کار، ادیبہ و شاعرہ ہیں۔ ادب کے مختلف اصناف میں ان کی چار کتابیں شائع ہوکر پذیرائی حاصل کر چکی ہیں۔ مزید ایک کتاب زیر طباعت ہے۔رفیعہ نوشین، مائی چوائزس فاونڈیشن کی سینئر کونسلر ہیں۔متعدد موضوعات پر کئی قومی کانفرنس، سمینار و ویبنار میں اپنی شمولیت درج کروائی ہے۔ خواتین قلم کاروں کی باوقار تنظیم محفل خواتین کی نائب صدر ہیں۔وہ اپنی سماجی اور ادبی سرگرمیوں کی وجہ سے انفرادی شناخت رکھتی ہیں۔
رفیعہ نوشین کو کارنامہ حیات ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے پر پروفیسر ایس اے شکور(ڈائرکٹردائرۃالمعارف)، ڈاکٹر فاروق شکیل، محترمہ قمرجمالی، ڈاکٹر نگار عظیم (دہلی)، ڈاکٹر صادقہ نواب سحر، (مہاراشٹرا)، پروفیسر آمنہ تحسین(صدر شعبہ تعلیم نسواں،مانو)، ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز،ڈاکٹر ابوبکر عباد(صدر شعبہ اردو دہلی)، داکٹر جاوید دانش (کینڈا)، خواجہ کمال الدین(امریکہ)، محترمہ نفیسہ خان (ناگر جنا ساگر) کے علاوہ ان کے اسٹاف ممبرس، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے انہیں مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا۔