حیدرآباد: موسی ندی میں بڑے پیمانہ پر کیمیکل پھینکنے والوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا

حیدرآباد (دکن فائلز) کیمیکل اور فارما کمپنیاں کچرے کو تلف کرنے کے بجائے اسے موسیٰ ندی میں ڈال رہی ہیں۔ لنگر حوض علاقہ کے لوگوں نے رات دیر گئے دو ٹینکروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تاہم ایک ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ یہ ٹینکرز، واٹر ٹینکر کے مشابہ دکھائی دے رہے تھے تاکہ کسی کو کوئی شک نہ ہو۔

واٹر ٹینکرز کی آڑ میں موسیٰ ندی میں کیمیائی فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے دوران مقامی لوگوں نے ٹینکرز کو پکڑ لیا۔ این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ کمیکلل پر مشتمل کچرا بال نگر، شاد نگر اور کتھور میں واقع کمیکل کمپنیوں اور فارما کمپنےوں سے لایا گیا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق کئی سالوں سے اس طرح کی غیرقانونی حرکت کی جارہی تھی۔

ملزمان ایک مین ہول کو استعمال کرتے ہوئے موسی ندی میں کمیکل بہارہے تھے۔ راجندر نگر سی آئی نے بتایاکہ علی الصبح تین بجے اطلاع ملی تھی کہ باپو گھاٹ کے قریب ٹینکروں کے ذریعہ کیمیکل کو موسیٰ ندی میں پھینکا جارہا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، اس بات کی اطلاع آلودگی کنٹرول بورڈ کو دی گئی۔ اس سلسلہ میں قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں