تلنگانہ تلی کا نیا روپ منظر عام پر۔۔ کانگریس حکومت نے پرانے مجسمہ کو تبدیل کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ تلی کے مجسمہ کا نیا ماڈل منظر عام پر آیا ہے۔ تلنگانہ میں کانگریس حکومت آنے کے بعد تلنگانہ تلی کے مجسمہ کا ماڈل تبدیل کردیا گیا۔ تلنگانہ تلی کے نئے مجسمہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اطلاعات کے مطابق تلنگانہ تحریک اور علحدہ تلنگانہ کے وقت تلنگانہ تلی کا مجسمہ مختلف تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ تلی کی تصویر پر اب سسپنس ختم ہوگیا۔ 9 دسمبر کو چیف منسٹر ریونت ریڈی سکریٹریٹ کے احاطہ میں تلنگانہ تلی کے نئے مجسمے کی نقاب کشائی انجام دیں گے۔ تلنگانہ تلی کی نئی تصویر میں خاتون کو سنہری بارڈر والی سبز ساڑھی میں اور ماتھے پر تلک دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ہاتھوں میں مکئی اور چاول کی فصل ہے۔ مجسمے کو ریاست کی اکثر خواتین کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

تلنگانہ تلی کے نئے مجسمہ کا ڈیزائن جواہر لال نہرو فائنانس یونیورسٹی کے پروفیسر گنگادھر نے کیا جبکہ معروف مجسمہ ساز رمنا ریڈی کی ٹیم نے 17 فٹ کانسی کا مجسمہ تیار کیا ہے۔ مجسمہ کو تقریباً ساڑھے پانچ کروڑ کی لاگت سے تیار کیا گیا۔

سی ایم ریونت ریڈی نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ تلنگانہ تلی کی مورتی ریاست کی ثقافت کی عکاسی کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں