حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے حیدرآباد میں ایک چور نے ایمبولنس (108) کو ہی چوری کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے حیات نگر میں ایک بے خوف چور نے سرکاری ایمبولنس گاڑی (108) کو ہی چوری کرکے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس کو جب اس چوری کی اطلاع دی گئی تو فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے فلمی انداز میں ایمبولنس کا پیچھا کیا۔ آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ پولیس نے حیات نگر سے سوریا پیٹ تک تقریباً 160 کیلومیٹر تک چور کا پیچھا کیا۔
https://x.com/i/status/1865334748924768627
چور نے حیات نگر میں ایمبولنس گاڑی چوری کی اور وجئے واڑہ ہائی وے پر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اس کا سوریا پیٹ تک پیچھا کیا اور اسے گرفتار کرلیا۔ اس دوران چور نے چٹیال کے قریب جان ریڈی نامی شخص کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
چوہے اور بلی کا کھیل ٹیکمتلا علاقہ میں ختم ہوا، جہاں پولیس نے چور کو پکڑ لیا۔ فی الحال پولیس چور کی مجرمانہ سرگرمیوں کے بارے میں مکمل معلومات اکٹھی کرنے میں مصروف ہے۔


