تلنگانہ: اسکول کے طلبا کےلئے خوشخبری، اس بار کرسمس کی کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

حیدرآباد (دکن فائلز) اسکول کو چھٹیاں ملتی ہیں تو طلبا خوشی سے سرشار ہوجاتے ہیں۔ تلنگانہ حکومت نے طلبا کو خوشخبری دیتے ہوئے کرسمس کے موقع پر تین دنوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے تمام اضلاع میں مسلسل تین دن یعنی منگل چہارشنبہ اور جمعرات 24 تا 26 دسمبر تعطیلات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

24 دسمبر کو کرسمس کی شام، 25 تاریخ کو کرسمس ڈے اور 26 تاریخ کو باکسنگ ڈے کے موقع پر اسکولوں کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ قبل ازیں تلنگانہ حکومت نے 2023 میں کرسمس کی تقریبات کے لیے پانچ دن کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، تاہم اس بار حکومت نے تین دن کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں