حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے نامپلی میں واقع پٹرول پمپ میں ایک پٹرول ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ سے علاقہ میں خوف کا ماحول دیکھا گیا۔ اس دوران پٹرول عملہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور پٹرول پمپ اسٹاف کی مدد سے پٹرول ٹینکر ڈرائیور و کلینر نے آگ پر قابو پانے کی کافی کوشش کی تاہم بعدازاں فائرانجمن کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
https://x.com/i/status/1866791265603555806
تفصیلات کے مطابق نامپلی ایکمینار مسجد کے قریب واقع پٹرول پمپ میں ٹینکر سے پٹرول منتقل کیا جارہا تھا کہ اچانک ٹینکر کے اوپر آگ بھڑک اٹھی۔ ٹینکر کو آگ لگنے کے پٹرول ٹینکر عملہ، پٹرول پمپ کے ملازمین اور گاہک خوفزدہ ہوگئے اور افراتفری پھیل گئی۔


