حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے بیگم بازار میں ایک دل دہلا دینے والے واقعہ پیش آیا، ایک شخص نے مبینہ طور پر اہلیہ اور بیٹے کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باپ کو ماں اور بھائی کا قتل کرتے دیکھ ایک اور بیٹا دہشت زدہ ہوگیا اور گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔
ملزم کی شناخت سراج علی کے طور پر کی گئی جو اترپردیش سے یہاں آکر رہ رہا تھا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے خاندانی تنازعات کے چلتے قتل کا شبہ ظاہر کیا۔ قتل سے قبل سراج علی کا لکھا خودکشی نوٹ بھی پولیس نے برآمد کرلیا۔ اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔


