حیدرآباد (دکن فائلز) سندھیا تھیٹر بھگدڑ معاملہ میں آج صبح پولیس نے پشپا2 فلم کے اداکار اللو ارجن کو گرفتار کرلیا تھا تاہم ہائیکورٹ نے انہیں ضمانت دے دی۔ قبل ازیں نامپلی کریمنل کورٹ نے اللو ارجن کو 14 دن کےلئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ تاہم کچھ دیر پہلے تلنگانہ ہائی کورٹ نے اللو ارجن کی ضمانت کی عرضی کو منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments