حیدرآباد (دکن فائلز ویب ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے پر متفق ہوگئے۔ بیرون ممالک میڈیا کے مطابق حماس اور صیہونی ملک اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طئے پاگیا لیکن کیا سیز فائر کے بعد 46 ہزار نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی کی جائے گی یا ان کی شہادت پر دنیا یوں ہی خاموش رہےہ گی؟ یہ سوال کروڑوں لوگوں کے ذہنوں میں سوال اٹھ رہے ہیں۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://fb.watch/x7RCrnTVYP
جنگ بندی مذاکرات سے اطلاع دی جارہی ہے کہ معاہدے پر اتفاق کے بعد 15 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے اختتام کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس رہنما خلیل الحیہ کی سربراہی میں وفد نے قطر اور مصر کے ثالثوں کو جنگ بندی معاہدے پر اپنی رضامندی سے آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ قطر کے وزیراعظم رات دیر گئے پریس کانفرنس میں جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کریں گے۔