کم بچے والوں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک دینا چاہئے: چندرا بابو نائیڈو

حیدرآباد (دکن فائلز) تلگودیشم پارٹی کے سربراہ اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ نارا چندرا بابو نائیڈو نے ایک بار پھر آبادی میں ہورہی کمی کو لیکر تشویش کا اظہار کیا اور لوگوں سے انہوں نے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش میں کوئی بھی شخص اس وقت ہی سرپنچ، کونسلر یا میئر بن سکتا ہے جب اس کے دو سے زیادہ بچے ہوں۔

چندرا بابو نے کہا کہ ان کی حکومت ایسی پالیسیاں لائے گی جس سے لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر خاندان کو دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے کا ہدف رکھنا چاہیے۔

انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ‘آپ کے والدین کے چار سے پانچ بچے تھے لیکن آپ نے اسے ایک تک محدود کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے والدین بھی آپ کی طرح سونچتے تو آپ بھی دنیا میں نہیں آتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں