حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے خیرت آباد اور نامپلی کے مختلف علاقوں میں فٹ پاتھ تجاوزات کو منہدم کرنے آئے جی ایچ ایم سی حکام کو سیاسی رہنماؤں اور عوام کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق خیریت میں شادان کالج کے سامنے واقع چنتل بستی کی روڈ پر فٹ پاتھ تجاویزات کو ہٹانے کےلئے جی ایچ ایم سی عہدیداروں، پولیس کی بھارتی جمیعت کے ساتھ پہنچے، تاہم انہیں پہلے تو عوامی غصے کا سامنا کرنا پڑا اور کچھ ہی دیر میں مجلس کے رکن اسمبلی ماجد حسین بھی وہاں پہنچ گئے اور کاروائی پر احتجاج شروع کردیا۔ اس دوران علاقہ میں اتفراتفری پھیل گئی۔
https://www.facebook.com/Deccanfiles1/videos/1301005080930657
پولیس نے احتجاج کررہے رکن اسمبلی ماجد حسین اور مقامی لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن انہدامی کاروائی کے خلاف ماجد حسین نے مقامی لوگوں کے ساتھ ملکر شدید احتجاج کیا اور سڑک پر بیٹھ گئے۔ بالآخر حکام نے کاروائی کو روک دیا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق اسی دوران خیریت آباد کے رکن اسمبلی ڈی ناگیندر بھی وہاں پہنچ گئے اور جی ایچ ایم سی حکام کے رویہ پر احتجاج کیا اور انہدامی کاروائی کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔