حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں انتہائی شرمناک و افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بے رحم شوہر نے اپنی حاملہ بیوی اور دو معصوم بیٹیوں کو رات کے وقت گھر سے باہر نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق عطاپور کے رہنے والے اکبر خان نے مبینہ طور پر اپنی حاملہ بیوی حمیرا بیگم اور دو بیٹیوں کو آدھی رات کے وقت گھر سے زبردستی باہر نکال دیا۔
حمیرا بیگم نے اپنے شوہر اکبر خان پر الزام عائد کیا کہ وہ بیٹی پیدا ہرنے کے بعد سے انہیں تنگ کررہا ہے۔ دو بیٹیوں کے بعد نے تیسری بیٹی کے پیدائش کے ڈر سے حاملہ بیوی کو پہلے ہی گھر سے باہر نکال دیا۔ متاثرہ خاتون نے عطاپور پولیس اسٹیشن میں شوہر کے خلاف جہیز کےلئے ہراسانی کرنے اور بیٹی کی پیدائش پر ظلم و ستم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوے شکایت درج کرائی۔
ایک اور اطلاع کے مطابق حمیرا بیگم نے ماضی میں بھی اکبر خان کے خلاف رین بازار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی تھی۔


