حیدرآباد (دکن فائلز) شمش آباد ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملہ سے متعلق فرضی و جعلی ویڈیو پر تلنگانہ سائبر سیکورٹی بیورو نے وضاحت پیش کی۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہ تیزی سے گشت کررہی ہے کہ شمش آباد ایئرپورٹ پر ایک دہشت گرد پکڑا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک دہشت گرد کو حراست میں لیے جانے سے متعلق فرضی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ تاہم تلنگانہ سائبر سیکورٹی بیورو کے عہدیداروں نے اس معاملہ میں وضاحت کی ہے۔
فیکٹ چیک سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جعلی ہے۔ ٹی جی سی ایس بی کے عہدیداروں نے بتایا کہ شمش آباد ایرپورٹ پر حال ہی میں ایک موک ڈرل کے دوران لیا گیا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جعلی ویڈیوز پر یقین نہ کریں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی ویڈیوز پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


