حیدرآباد : افضل گنج کی تین منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹرز نے 9 افراد کو بچالیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں افضل گنج پولیس اسٹیشن حدود میں واقع سدی عنبر بازار میں واقع تین منزلہ عمارت میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ صبح سات بجے کے قریب پہلی منزل پر لگی آگ آہستہ آہستہ دوسری اور تیسری منزل تک پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اندر پھنسے دو بچوں سمیت 9 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ انہیں عثمانیہ اسپتال لے جایا گیا۔

مالک نے پہلی منزل پر ڈسپوزایبل پلیٹوں اور شیشوں کے لیے ایک گودام بنایا۔ مالکان دوسری منزل پر رہتے ہیں اور ایک خاندان تیسری منزل پر کرایہ سے رہتا ہے۔ صبح آگ لگنے پر کچھ لوگ فوری طور پر باہر نکل آئے، جبکہ باقی 9 لوگوں کو فائر فائٹرز محفوظ باہر نکالا۔ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی فائر انجنوں میں پانی بھرنے اور آگ بجھانے کے لیے جی ایچ ایم سی کے پانی کے ٹینکروں کا استعمال کیا گیا۔ آگ لگنے سے اندر موجود کیمیکل کے ڈبے پھٹ گئے۔ جس کی وجہ سے گاڑھا دھواں اٹھنے لگا۔ دھوئیں کی وجہ سے مقامی لوگوں کا دم گھٹنے لگا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/jsuryareddy/status/1922890913342423075

آگ بجھانے کے لیے ایک روبوٹک مشین بھی تعینات کی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ افضل گنج پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں